ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مرکزی جامع مسجد غوثیہ (شاہ لطیف ٹاؤن) کراچی میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نمازِ جمعہ مرکزی جامع مسجد غوثیہ منہاج القرآن ابراہیم حیدری ٹاؤن (شاہ لطیف ٹاؤن) کراچی میں ادا کی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، مسعود احمد عثمانی، مفتی مکرم خان، عتیق چشتی، سید ظفراقبال، ثاقب نوشاہی، اسمعیل خلیل عارفی، زاہد لطیف، ملک سلیم، راؤ جنید، بشیر خان مروت، راؤ طیب، جواد انصاری، نوید عالم، حاجی ادریس، مقصود احمد، راؤ ولی، شاہد ملک، سمیت عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ