کراچی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی دورے کے پہلے روز آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا اور وہاں زیرِتعلیم بچوں اور اساتذہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے آغوش آرفن کیئر ہوم میں بچوں کو ایک چھت تلے تعلیم و تربیت اور مثالی تحفظ میسر ہے۔ اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات ہر اعتبار سے مثالی اور قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے بچوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران نصیحت کی کہ: ’’ہر حال میں سچ بولیں، نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور اپنا زیادہ سے زیادہ وقت حصول ِعلم پر صرف کریں‘‘۔

اس موقع پر پی اے ٹی کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور صدر تحریک منہاج القرآن کراچی مسعود عثمانی بھی موجود تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور دوپہر کا کھانا آرفن کیئر ہوم کے بچوں کے ہمراہ کھایا۔

انہوں نے تعلیم و تربیت کے نظام اور آرفن بچوں کی مثالی دیکھ بھال پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونرز حضرات اپنا تعاون بڑھا کر سوسائٹی کے بے سہارا بچوں کو مفید شہری بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن نے لاہور کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں بھی سٹیٹ آف دی آرٹ آرفن کیئر ہوم قائم کیے ہیں، جہاں ہزاروں بچے تعلیم و تربیت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویژن ہے کہ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے اور ہر صاحب استطاعت بے سہارا بچوں کا سہارا بنے تاکہ معاشرہ اخوت و بھائی چارہ کا گہوارہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم کراچی تحریک منہاج القرآن کا ایک شاندار فلاحی منصوبہ ہے۔ اس خواب کی تعبیر کو یقینی بنانے والوں میں قاضی زاہد حسین، مسعود عثمانی، زاہد لطیف، عتیق چشتی، ڈاکٹر شمیم عالم، نصرت رانا ڈار، بشیر خان مروت، ملک سلیم پاکستانی، دھنی بخش سومرو، اقبال واڈیا، محمود میمن، جنید ببانی، اجمل فیاض، پروفیسر راؤ جاوید، مفتی مکرم خان سمیت آغوش کی پوری ٹیم اور اس کا عملہ شامل ہے۔ میں اس گرانقدر کاوشوں پر انہیں پوری تحریک کی طرف سے مبارکباد دیتا ہوں۔

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top