منہاج القران لاہور کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

نبی اکرم ﷺ سے محبت ایمان کا لازمی جز ہے: علامہ غلام مرتضیٰ علوی
پروفیسر ذوالفقار علی، چوہدری امجد حسین، ڈاکٹر سلطان چوہدری کی شرکت

Mehfil e Milad e Mustafa under MQi Lahore

لاہور(24 ستمبر 2024) تحریک منہاج القران لاہور کے زیراہتمام UET سوسائٹی کالج روڈ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میلاد النبی ﷺ میں تحریک منہاج القران لاہور کے صدر پروفیسر ذوالفقار علی قادری، ناظم لاہور چوہدری امجد حسین، ڈاکٹر سلطان چوہدری، حافظ غلام فرید، اقبال باجوہ، میاں عبدالغفور، سید اختیار علی شاہ اور محمد اسلام سمیت دیگررہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میلاد النبی ﷺ کے میزبان ذوالقرنین خان نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ملک پاکستان کے نامور ثنا خوان شکیل احمد طاہر نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

ڈائریکٹرنظامت تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے اپنے خطاب میں سیرت رسول اکرم ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں کو سیرت طیبہ ﷺ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔ نبی اکرم ﷺ سے محبت ایمان کا لازمی جز ہے۔ رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ تمام انسانوں کیلئے عملی نمونہ ہے جسے قرآن کریم اسوہ حسنہ سے تعبیر کرتا ہے۔ محفل میلاد النبی ﷺ کے اختتام پر پروفیسر ذوالفقار علی نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلےء خصوصی دعا کی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top