ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا آغوش آرفن کیئر ہوم کراچی کا دورہ

آغوش میں بچوں کو ایک چھت تلے تعلیم و تربیت اور مثالی تحفظ میسر ہے
قاضی زاہد حسین، مسعود عثمانی، زاہد لطیف نے چیئرمین سپریم کونسل کا استقبال کیا

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

لاہور(27 ستمبر 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی دورہ کراچی کے پہلے روز آغوش آرفن کیئر ہوم کراچی کا دورہ کیا اور زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے آغوش آرفن کیئر ہوم میں بچوں کو ایک چھت تلے تعلیم و تربیت اور مثالی تحفظ میسر ہے۔ اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات ہر اعتبار سے مثالی اور قابل تعریف ہیں۔انہوں نے بچوں کو آغوش آرفن کیئر ہوم بچوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران انہیں نصیحت کی کہ ہر حال میں سچ بولیں، نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور اپنا زیادہ سے زیادہ وقت حصول علم پر صرف کریں۔

اس موقع پر پی اے ٹی کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور ناظم کراچی مسعود عثمانی بھی موجود تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور دوپہر کا کھانا آرفن بچوں کے ہمراہ کھایا۔ انہوں نے تعلیم و تربیت کے نظام اور آرفن بچوں کی مثالی دیکھ بھال پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونرز حضرات اپنا تعاون بڑھا کر سوسائٹی کے بے سہارا بچوں کو مفید شہری بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے لاہور کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں بھی سٹیٹ آف دی آرٹ آرفن کیئر ہوم قائم کیے جہاں ہزار ہا بچے مستفید ہورہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویژن ہے کہ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے اور ہر صاحب استطاعت بے سہارا بچوں کا سہارا بنے تاکہ معاشرہ اخوت و بھائی چارہ کا گہوارہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم کراچی تحریک منہاج القرآن کاایک شاندار فلاحی منصوبہ ہے اس خواب کی تعبیر کو یقینی بنانے والوں میں قاضی زاہد حسین، مسعود عثمانی، زاہد لطیف، عتیق چشتی، ڈاکٹر شمیم عالم، نصرت رانا ڈار، بشیر خان مروت، ملک سلیم پاکستانی، دھنی بخش سومرو، اقبال واڈیا، محمود میمن، جنید ببانی، اجمل فیاض، پروفیسر راؤ جاوید، مفتی مکرم خان سمیت آغوش کی پوری ٹیم اس کا عملہ شامل ہے۔ میں اس پر انہیں پوری تحریک کی طرف سے مبارکباد دیتا ہوں۔

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

Dr Hassan Qadri Visits Aghosh Orphan Home Karachi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top