ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں کراچی کی معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد ادریس کی طرف سے عشائیہ

A dinner in honor of Dr Hassan Qadri by Haji M Idrees Karachi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں کراچی کی معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد ادریس کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے تربیتی خطاب کیا اور صوفیاء کرام کی تعلیمات اور ان کے روحانی کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے فرمایا کہ صوفیاء کرام اور اللہ والے ہر دور میں انسانیت کے لیے روشنی کے مینار ہوتے ہیں۔ ان کی زندگیاں عشق الٰہی، اخلاص اور قربانی کا درس دیتی ہیں۔ اللہ کے قریب ہونے کے لیے ان کی صحبت اور رہنمائی لازم ہے، کیونکہ وہ اس راستے کے رہبر ہیں جو ہمیں اللہ کے قرب کی جانب لے جاتا ہے۔ جیسے دنیاوی علوم میں استاد کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں، ویسے ہی روحانیت کے راستے میں اولیاء کی رہنمائی کے بغیر منزل تک پہنچنا مشکل ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرمایا کہ اللہ کی معرفت اور قربت حاصل کرنے کے لیے ہمیں اللہ والوں کے قدموں میں بیٹھ کر ان کی صحبت میں علم و حکمت کی گہرائیوں میں غوطہ زن ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ علم کوئی راہ چلتی شے نہیں ہے، نہ ہی اسے گھول کر پلایا جا سکتا ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے محنت، ریاضت، اور وقت درکار ہوتا ہے۔ روحانی سفر میں استقامت اور ثابت قدمی ضروری ہے تاکہ ہم اپنی روحانی ترقی کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی قربت پا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کی کامیابیوں کی طرح، روحانیت میں بھی کامیابی انہی کو ملتی ہے جو صبر، اخلاص، اور مسلسل جدو جہد کرتے ہیں۔

صوفیاء نہ صرف علم و معرفت کی شمعیں ہیں بلکہ ان کی زندگیوں میں عملی نمونے بھی موجود ہیں۔ ان کی تعلیمات ہمیں اللہ کی محبت، اخلاقی بلندی، اور روحانی پاکیزگی کا سبق دیتی ہیں، جو ہماری دنیا و آخرت دونوں کے لیے فلاح کا ذریعہ ہیں۔

اس موقع پر حاجی محمد ادریس کی فیملی کے 27 ممبران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ لی اور چیئرمین سپریم کونسل سے سرٹیفکیٹس وصول کئے، چیئرمین سپریم کونسل نے ان کے گھر پر مرکزِ علم اور گوشۂ درود کا افتتاح بھی کیا۔

عشائیہ میں سرپرست تحریک منہاج القرآن کراچی قاضی زاہد حسین، مسعود احمد عثمانی، معروف قانون دان و سابق کنٹرولر آف نیول اکاؤنٹس جلال الدین لنگاہ، عتیق چشتی، ظفر اقبال شاہ، حاجی محمد ادریس، مفتی محمد اعجاز قادری، مفتی مکرم خان قادری، عصمت اللہ نیازی، بشیر خان مروت، حاجی طارق، حاجی وقاص، ملک ذاکر، لیاقت پراچہ، حاجی حنیف، ڈاکٹر منیر، سمیع اللہ بلوچ، حاجی عظیم، فضل عباس، ڈاکٹر شفیق، محمد عامر، افتخار ادریس، ایاز ادریس، عدنان ادریس، طاہر ادریس، حافظ محمد طاہر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور تحریک منہاج القرآن کراچی کے راہنماؤں نے شرکت کی۔

A dinner in honor of Dr Hassan Qadri by Haji M Idrees Karachi

A dinner in honor of Dr Hassan Qadri by Haji M Idrees Karachi

A dinner in honor of Dr Hassan Qadri by Haji M Idrees Karachi

A dinner in honor of Dr Hassan Qadri by Haji M Idrees Karachi

A dinner in honor of Dr Hassan Qadri by Haji M Idrees Karachi

A dinner in honor of Dr Hassan Qadri by Haji M Idrees Karachi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top