مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام فن نقابت و خطابت کورس کی اختتامی تقریب

ماہرین نے خطابت و نقابت کے حوالے سے لیکچرز دئیے اور عملی مشقیں کروائیں
خطابت و نقابت فن اور علم کے حسین امتزاج کا نام ہے: شیخ فرحان عزیز

Last Day Niqabat o Khitabat Course Under MSM 2024

لاہور(3 اکتوبر 2024) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ(ٹریننگ کونسل) کے زیراہتمام جاری فن نقابت و خطابت کورس کی اختتامی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ علامہ محمد سرفراز قادری نے خصوصی شرکت کی۔

معروف ٹرینر مطاہر منصور مصطفوی نے کورس میں شریک 70 سے زائد شرکاء کو فن خطابت و نقابت کی مہارتوں کو نکھارنے کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دئیے اور عملی مشقیں بھی کروائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورس کا مقصد طلبا کو فن خطابت و نقابت سے آراستہ کرنا تھا کیونکہ خطابت فن اور علم کے حسین امتزاج کا نام ہے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ اس کورس سے طالبعلموں کی تقریری و تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فن نقابت و خطابت ایک مشکل فن ہے جس میں آپ کوبیک وقت صاحب علم، صاحب مطالعہ اور سخن فہمی کا حامل ہونا چاہیے۔ یہ علم کا راستہ ہے، گفتگو میں روانی، تسلسل، موضوع پر گرفت اور جملوں کی ترتیب و تہذیب بہت اہمیت رکھتی ہے۔ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ٹریننگ کونسل کے تمام ذمہ داران کو اس شاندار کورس کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدور و دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

Last Day Niqabat o Khitabat Course Under MSM 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top