ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن لاہور کے سکالرز اور زونل ذمہ داران کی ملاقات

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن لاہور کے سکالرز اور زونل ذمہ داران کی ملاقات، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی میلاد کی خوشیاں منانا، اس کا اہتمام کرنا آپ ﷺ کے ساتھ محبت و مودت کا اظہار ہے۔

لاہور تنظیم نے اس سال 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کو تاریخ ساز بنانے کے لئے جو خدمات انجام دیں وہ ہر اعتبار سے قابل ستائش، قابل تعریف ہیں۔ اس پر میں لاہور کے صدر پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور امجد حسین چودھری، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، کیپٹن(ر) عبدالمجید، حاجی امجد علی قادری، محمد افضل بھٹی، میاں ممتاز حسین، ریحان چودھری سمیت لاہور کی جملہ تنظیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس کے علاوہ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن لاہور کے سکالرز اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلعی عہدیداران کے ساتھ منعقدہ ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کو یہ توفیق بخشی کہ انہوں نے سیرت طیبہ کے فروغ کے لئے میلاد کلچر کو عام کیا اور اس خدمت دین کے نتیجے میں آج گھر گھر میلاد کی محافل ہو رہی ہیں۔ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور تکریم ایمان کی روح ہے۔ اگر دل عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالی ہیں تو وہ دل مردہ اور بے کار ہیں۔ اس موقع پر میلاد ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top