ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخوپورہ میں کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا افتتاح کیا

Dr Hassan Qadri inaugurated the College of Nursing in Sheikhupura 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخوپورہ میں کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا افتتاح کیا۔

اس تقریب میں میاں زاہد اسلام، کلیم ناصر ایڈووکیٹ، سر ثاقب، اور قاری ریاست علی چدھڑ سمیت دیگر ضلعی قائدین بھی شریک تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں جدید تعلیم اور تربیت کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ہمیشہ معاشرتی ترقی اور انسانیت کی خدمت کے لیے مختلف اقدامات میں مصروف عملی رہتی ہے، اور یہ نیا تعلیمی ادارہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں انسانیت کی خدمت کے عظیم مقصد سے ہمکنار کرے گا۔

تقریب میں معززینِ شہر، طلبہ، اساتذہ، اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا قیام علاقے میں صحت کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

-

Dr Hassan Qadri inaugurated the College of Nursing in Sheikhupura 2024

Dr Hassan Qadri inaugurated the College of Nursing in Sheikhupura 2024

Dr Hassan Qadri inaugurated the College of Nursing in Sheikhupura 2024

Dr Hassan Qadri inaugurated the College of Nursing in Sheikhupura 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top