منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی میلاد ڈنر میں شرکت و گفتگو
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی میلاد ڈنر میں شرکت و گفتگو، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اسلامی قانون اور دستور مدینہ پر اپنے تحقیقی نکات پیش کیے اور دستور مدینہ کی عصری معنویت اور اس کے فلاحی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی شہرۂ آفاق تصنیف ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ بھی شریک مہمانانِ گرامی کو دی۔
میلاد ڈنر کا اہتمام محمد عاصم رفیق، چیف ایگزیکٹو فائن سٹیل ملز، صدر داروغہ والا انڈسٹریل ایسوسی ایشن و ڈپٹی ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔
تقریب میں حاجی محمد رفیق، محمد عاصم رفیق، محمد قاسم، عبدالقدیر، محمد منشاء، محمد انیس مغل، عرفان احمد قریشی، طارق محمود گریول، انجینیئر سلیم احمد فاضل، افضال احمد سمیت صنعتکاروں و ایکسپورٹرز اور داروغہ والا انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔
تبصرہ