فیصل آباد: منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس، پیر سید حامد سعید شاہ کاظمی کا خطاب

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے صدر پیر سید شفاعت رسول قادری نے کی۔ کانفرنس میں صاجنرادہ دیوان احمد مسعود چشتی، پیر سید نبیل الرحمٰن شاہ، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ محمد اشفاق چشتی، سید علی حیدر شاہ، علامہ عزیز الحسن اعوان، علامہ اختر حسین اسد، خالد محمود رندھاوا، میاں کاشف محمود، خالد مصطفوی ایڈووکیٹ، سید ذیشان بخاری شاہ، سید حمایت رسول شاہ، قاری محمد امجد ظفر، حافظ رب نواز انجم، علامہ خلیل احمد قادری سمیت علماء کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت۔

تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاجنرادہ پیر سید حامد سعید شاہ کاظمی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا مرکز و محور ہے، جس کے تحفظ کیلئے جان قربان سعادت کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے اور آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو سلسلۂ نبوت کو مکمل کرنے والا بنا کر بھیجا ہے، جس پر قرآن مجید اور کی درجنوں آیات، احادیث نبویہ اور آثارِ صحابہ واضح دلیل ہیں۔ ان سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی ﷺ کے سر پر ختمِ نبوت کا تاج سجایا اور اب قیامت تک کوئی بھی شخص جو نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ جھوٹا، کذاب اور دجال ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں جب جب جھوٹے مدعیان نبوت نے سر اٹھانے کی کوشش کی تو اُن کی بیخ کنی کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے لیکر آج کے دور تک آئمہ، علماء اور عامۃ المسلمین نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اوراس فتنے کو کچل کے رکھ دیا۔

علامہ پیر سید نبیل الرحمٰن شاہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر طاغوت اور دجالیت کے خلاف جدوجہد تیز کرے اور قرآن کے نظام کو عملی طور پر لاگو کرکے عقیدۂ ختم نبوتۖ کا تحفظ کیا جائے۔ مسلمانوں کی آپس میں تقسیم سے دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کا م کرنا ہوگا۔

علامہ غلام اصغر صدیقی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب 1988ء میں منکرینِ ختم نبوت نے امت مسلمہ کو مباہلے کا چیلنج دیا تو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس چیلنج کو قبول کرکے اس کو بھاگنے پر مجبور کردیا، شریعت کورٹ میں منکرینِ ختم نبوت کو شعائر اسلامی کے استعمال سے روکنے کیلئے شیخ الاسلام نے مسلسل 6 گھنٹے دلائل دے کر ختم نبوت پر نقب لگانے والوں کی پٹیشن کو خارج کروایا۔ آج نوجوان نسل کو اِس فتنے کے زہر سے متعارف کروانے اور عقیدہ ختم نبوت کو راسخ کرنے کیلئے علماء کرام کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فتنوں کے زہریلے منصوبوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے امت کو متحد ہونا ہوگا۔

کانفرنس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔ کانفرنس کے انتظامات کی نگرانی منہاج القرآن علماء کونسل ضلع 1 کے صدر علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمدعارف صدیقی، ناظم علامہ محمد سہیل اقبال صدیقی، علامہ محمد حسن ظہیر، قاری عبداللہ رضا، قاری عمران مصطفوی، قاری قیصر عباس، حاجی محمدرفیق اور محمد فضل مشہود نے کی۔

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

Tajdar e Khatm e Nubuwat Conference in Faisalabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top