ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ’’الااعظمیہ انسٹیٹیوٹ‘‘کا وزٹ اور جاری تعمیراتی کام جائزہ لیا

Dr Hassan Qadri Visits Alaazmiyah Institute Township

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ’’الااعظمیہ انسٹیٹیوٹ‘‘ آف اسلامک اینڈ ماڈرن سائنسز کا وزٹ اور جاری تعمیراتی کام جائزہ لیا۔ چیئرمین سپریم کونسل کو انجینئر محمد سلیم نے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’الااعظمیہ انسٹیٹیوٹ‘‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ایک عظیم الشان تعلیمی و تربیتی منصوبہ ہے، جو پاکستان میں نوجوانوں کی دینی نہج اور ماڈرن اسلامک سائنسز کے حوالے سے تعلیم و تربیت کو یقینی بنائے گا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ’’الااعظمیہ‘‘ کا سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی پراجیکٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا ویثزن ہے، یہاں سے اسلامک سکالرز کی ایک ایسی کھیپ تیار ہوگی جو دینی اور دنیوی اعتبار سے اسلام اور پاکستان کی خدمت کرے گی۔

اس موقع پر بریگیڈیئر ر عمر حیات، انجینئر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، انجینئر محمد سلیم، سہیل حمید قادری، انجینئر زین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Dr Hassan Qadri Visits Alaazmiyah Institute Township

Dr Hassan Qadri Visits Alaazmiyah Institute Township

Dr Hassan Qadri Visits Alaazmiyah Institute Township

Dr Hassan Qadri Visits Alaazmiyah Institute Township

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top