ہر ملک نے تعلیم کو ترقی دے کر ترقی کی: ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی

خوشحالی کیلئے تعلیم کو ترجیح دینا ہو گی: پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز
علم کے فروغ میں استاد کا کردار کلیدی ہے: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرگفتگو

dr muztaz ul hassan barwi on teachers day

لاہور(6 اکتوبر 2024) منہاج القرآن کے اعلیٰ تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ہر ملک نے تعلیم کو ترقی دے کر ترقی کی ہے۔پاکستان میں تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی۔ آج بھی اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکول نہیں جاتے۔ خواتین کو مردوں کی نسبت تعلیم کے کم مواقع میسر ہیں۔

ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہاکہ تعلیم روشنی اور جہالت اندھیرا ہے۔ استاد ہی وہ عظیم ہستی ہے جو جہالت کے اندھیروں کو علم کے نور سے روشن کرتا ہے۔کرہ ارض کا پہلا معلم خود خدا ہے جس نے پیغمبران حق کو تعلیم دے کر علم کے نور کو انسانیت تک پہنچانے کا بندوبست کیا۔ اسلام وہ واحد الوہی دین اور ضابطہ حیات ہے جس نے ہر مرد و زن پر حصول علم کو واجب قرار دیا۔ تعلیم حاصل کرنا بطور ملسمان فرض اور عبادت ہے۔اساتذہ کو اس بات کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ بطور استاد ایک انتہائی مقدس و معتبر پیشے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ دین اسلام میں استاد کا بہت بلند تر مقام ہے۔

انہوں نے کہاکہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ تعلیم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے۔ استاد ایک طالبعلم کو جو کچھ بھی سکھاتا ہے اس کا اثر پوری قوم پر ہوتا ہے۔ ایک فرد کا کردار پورے معاشرے کے کردار کی تشکیل کرتا ہے۔ جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں حضور اکرم ﷺ کی شان بحیثیت معلم بیان کی ہے۔ معلم فروغ علم کا ذریعہ ہے لیکن اس کے علم سے با ادب فائدہ اٹھاتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top