منہاج القرآن علما کونسل کا 37واں یوم تاسیس 9 اکتوبر کو منایا جائے گا

ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی، مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہو گی

لاہور (8 اکتوبر 2024) منہاج القرآن علما کونسل کا 37واں یوم تاسیس 9 اکتوبر منایا جائے گا۔ منہاج القرآن علما کونسل کے رہنما و سکالرز پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین المذاہب رواداری، بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مرکزی ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ اشفاق چشتی نے کہا ہے کہ منہاج القرآن علما کونسل کے 37ویں یوم تاسیس پر ملک بھر میں سیمینارز، کنونشنز و دیگر تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ مرکزی تقریب آج ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علما کونسل نے نوجوانوں کے دلوں میں امن، محبت، علم اور عشق مصطفی ﷺ کی شمعیں روشن کیں ہیں۔ بین المذاہب رواداری کے فروغ میں منہاج القرآن علما کونسل نے قابل تقلید کردار ادا کیا ہے۔ اسلام کی امن اور انسانیت سے محبت پر مبنی تعلیمات کو ملک کے کونے کونے تک پہنچایا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top