آغوش کمپلیکس و تحفیظ القرآن میں 2005کے زلزلے کے شہداء کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد
شہداء کیلئے، قرآن خوانی ودعائے مغفرت کی گئی، بچوں اور اساتذہ کی شرکت
دعائیہ تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال، محمد عباس نقشبندی، عمران ظفر بٹ و دیگر کی شرکت
لاہور (8 اکتوبر 2024) تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام 8 اکتوبر2005 کے زلزلے کے شہدا ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال، پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ محمد عباس نقشبندی، پرنسپل آغوش گرائمر ہائی سکول عمران ظفر بٹ سمیت اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل(ر) مبشر اقبال نے کہا کہ 8 اکتوبر2005 کی تلخ یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کی عوام کو ایسی آفات سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔ وہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماڈل ٹاون میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں شہید ہونے والوں کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے تحت قائم یتیم اور بے سہارہ بچوں کے ادارے آغوش میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا، شہدا کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور شمعیں روشن کر کے اپنے پیاروں کو یاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور ذمہ داران کو اللہ نے یہ توفیق بخشی ہے کہ وہ 2005 میں بھی سب سے پہلے متاثرہ علاقوں میں پہنچے۔ میڈیکل کیمپس لگائے، متاثرہ افراد کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی، زلزلے سے تباہ ہو جانے والے گھروں کی تعمیر نوکے کام میں حصہ لیا۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت پر 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کی ٹیم نے امددای سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لانگ ٹرم منصوبہ بندی بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن نے 2005 میں آنے والے زلزلے میں سینکڑوں متاثرہ بچوں کو آغوش آرفن ہوم میں لا کر ان کی تعلیم و تربیت کے جملہ تقاضے پورے کیے، آغوش کمپلیکس میں سینکڑوں متاثرہ بچے داخل ہوئے اور ان میں سے بیشتر بچے اپنی تعلیم مکمل کر کے باوقار انداز سے عملی زندگی میں داخل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج آغوش انسانی خدمت کے بے مثال ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کراچی، سیالکوٹ، مظفر آباد اور ملک کے دیگ شہروں میں بھی آغوش آرفن ہوم کی شاخیں قائم ہو چکی ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر2005 کے زلزلے کے بعد آغوش آرفن ہوم تعمیر کیے گئے، آغوش میں رہائشی عمارت کے ساتھ ساتھ جدید انگلش میڈیم اسکول بھی قائم کیے گئے ہیں۔
پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی نے دعائیہ تقریب میں شہدا کیلئے دعائے مغفرت کروائی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے بھی دعاکی گئی۔
تبصرہ