اتحاد و یکجہتی کا فروغ علماء کی ذمہ داری ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

قائد تحریک منہاج القرآن کا منہاج علما کونسل کے یوم تاسیس پر مبارکبادی پیغام

Foundation Day Minhaj Ulama Council

لاہور(9 اکتوبر2024)منہاج القرآن علما کونسل کا 37 واں یوم تاسیس ملک کے تمام شہروں میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن علماکونسل کے 37ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منہاج القرآن علما کونسل کے سکالرز بین المذاہب رواداری، بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنا شاندار اور قابل تقلید کردار ادا کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول مکرم ﷺ کی محبت و اطاعت کی مبلغ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کے ادب و تعظیم کے پیامبر منہاج القرآن علما کونسل کو 37ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دریں اثنا منہاج القرآن علما کونسل کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ علم اور امن کے فروغ کیلئے منہاج القرآن علماء کونسل کے ملی، مذہبی و قومی کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن علما کونسل نے اسلام کی امن اور انسانیت سے محبت پر مبنی تعلیمات کو ملک کے کونے کونے تک پہنچایا۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن علما کونسل کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک اسلامی معاشرے میں مصطفوی تعلیمات کی ترویج و اشاعت اور اخلاق و کردار کی تعمیر کی اولین ذمہ داری علما کرام کی ہے۔ منہاج القرآن علما کونسل یہ عظیم فریضہ با احسن انجام دے رہی ہے۔

یوم تاسیس کی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، علامہ عین الحق بغدادی، مرکزی ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ اشفاق علی چشتی، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، سردار عمر دراز خان، علامہ خلیل احمد حنفی، مفتی عرفان خان قادری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top