تحریک منہاج القرآن کا 44واں یوم تاسیس 17 اکتوبر کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی جائینگی

لاہور(15 اکتوبر 2024) تحریک منہاج القرآن کا 44 واں یوم تاسیس 17 اکتوبر(جمعرات) کو منایا جائے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ مرکزی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہو گی۔ یوم تاسیس کی تقاریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین شرکت کریں گے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی علم و امن کے فروغ کے لئے خدمات مثالی اور قابل تحسین ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں بین المسالک رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے خدمات مثالی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top