نوجوان اپنی توانائیاں خدمت دین اور تعمیر وطن پر صرف کریں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 30 ویں یومِ تاسیس پر منعقدہ قومی طلبہ کنونشن سے خطاب
لاہور(15 اکتوبر 2024)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ نوجوان اپنی توانائیاں خدمت دین اور تعمیر وطن پر صرف کریں۔ اپنی زندگیوں میں نظم و ضبط اور اپنے کام میں حسن ترتیب پیدا کریں۔ وہی قوم عروج پاتی ہے جو جدید تعلیم سے آراستہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو برئوے کار لا کر ٹیکنالوجی کو فروغ دیتی ہے۔ پاکستان دنیا کا وہ واحد خوش نصیب ملک ہے جس کی کل آبادی کا 68 فیصد نوجوان نسل پر مشتمل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 30ویں یومِ تاسیس پر منعقدہ
قومی طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
طلبہ کنونشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف،
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز سمیت دیگر رہنمائوںنے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن، شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے طلبہ کو علم اور قلم کا زیور دیا اور انہیں کتاب سے محبت کرنا سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا فخر ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایمان، اتحاد، تنظیم کے زریں آفاقی اصولوں کو از سر نو اجاگر کیا اور نوجوانوں کو امت کا مستقبل بنانے کے لیے انھیں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ سوز رومی سے روشناس کروایا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان بڑھ چڑھ کر ملت کی ترقی و خوشحالی کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ اور ملک کا محفوظ و روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی ٹیم، موجودہ و سابقہ جملہ ذمہ داران، کارکنان اور قائدین کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔
تبصرہ