ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ، مولانا حامد الحق حقانی اور مولانا راشد الحق حقانی نے خوش آمدید کہا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بین الاقوامی شہرت کے حامل دینی ادارے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کا وزٹ کیا۔ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مولانا سمیع الحق (مرحوم) کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی اور مولانا راشد الحق حقانی دیگر اکابرین کے ہمراہ استقبال کیا، خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ اکوڑہ خٹک کے مختلف شعبہ جات اور قدیمی مرکزی کتب خانہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دریں اثناء ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مولانا سمیع الحق (مرحوم) کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
تبصرہ