ایبٹ آباد : منہاج القرآن انٹرنیشنل پٹن کلاں کے زیراہتمام پیغام عشق مصطفٰی ﷺ و تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

Khatm e Nubuwat Conference Under Mqi Abatabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونین کونسل پٹن کلاں ایبٹ آباد کے زیراہتمام شاندار پیغام عشق مصطفٰی ﷺ و تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، عاشقان مصطفیٰ ﷺ، معروف ثناخوانان مصطفیٰ ﷺ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں پٹن کلاں کی مشہور سماجی شخصیت محترم محمد یاسر عباسی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ریجن محترمہ ارم یاسر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

کانفرنس کی صدارت علامہ حافظ محمد فیاض نقشبندی نے کی جبکہ علامہ مولانا حسیب الرحمان کے زیرنگرانی کانفرنس منعقد ہوئی۔

نقابت کے فرائض علامہ محمد عتیق یاسر نے سر انجام دیے۔ کانفرنس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت قاری سيد خالد حميد كاظمی الازهری نے حاصل کی۔ مہمان ثناخواں محمد عبید الرحمان، حافظ محمد رفیق اور دیگرمقامی ثناخوانوں نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

منہاج یوتھ لیگ کی نمائندگی محمد امجد عباسی جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کی نمائندگی محمد انیس نے کی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ محمد عمران ہزاروی نے شوشل میڈیا پر بلا تحقیق مواد شیئر کرنے کے نقصانات پر مدلل گفتگو کی۔

عظیم مذہبی اسکالر شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ مفتی محمد اعجاز ملک قادری ڈائیریکٹر رحمانیہ کمپلیکس کراچی نے ایک فکر انگیز اور روح پرور خطاب کیا، انہوں نے مسلمانوں کو سیرت النبی ﷺ کا دامن تھامنے اور اتحاد امت کی تاکید کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج مسلمانوں کے زوال کی وجہ فرقہ پرستی اور نبی ﷺ کی تعلیمات کو بھول جانا ہے۔ اس پر فتن دور میں حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ اپنا تعلق حبی مضبوط کرنا اور آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔

محمد حفیظ (رہنما تحریک منہاج القرآن پٹن کلاں) نے تمام شرکائے محفل، علماء کرام، کارکنان، اور کانفرنس کے معاونین کا شکریہ ادا کی

پروگرام کے اختتام پر تاجدار کائنات حضور ﷺ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور علامہ حافظ محمد فیاض صاحب نے اختتامی دعا فرمائی۔ پروگرام کے فورا بعد علامہ مفتی محمد اعجاز ملک قادری نے محمد اشفاق صاحب کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور مرحومہ کی بخشش کے لیے رقت آمیز دعا بھی فرمائی۔

تمام احباب نے منہاج القرآن کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر عارف حسین، محمد مہتاب عباسی، علامہ محمد ایازِ، علامہ محمد وقاص، منہاج یوتھ لیگ پٹن کلان کے جملہ عہدیداران، مصطفوی سٹوڈنٹنس موومنٹ پٹن کلاں کے جملہ عہدیداران، منہاج القرآن علماء کونسل پٹن کلاں کے عہدیداران، منہاج القرآن ویمن لیگ پٹن کلاں کی بہنوں اور دیگر ساتھیوں کا جنہوں نے اس شاندار پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مہمانوں کی تواضع لنگر محمدی سے کی گئی، جس نے محفل کی رونق کو دوچند کر دیا۔ یہ کانفرنس پٹن کلاں (ایبٹ آباد) کی سرزمین پر اسلامی تعلیمات کو پھیلانے، اصلاح معاشرہ اور محبت و اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بنی۔

رپورٹ : عبدالقدیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top