منہاج القرآن ضلع وہاڑی کے صدر رانا محمد منیر کے انتقال پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا اظہار افسوس

لاہور(16اکتوبر 2024) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور صدر ضلع وہاڑی رانا محمد منیر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے رانا محمد منیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا کہ مرحوم رانا محمد منیر با اخلاق، ہمدرد، نیک، صالح اور ملنسار انسان تھے۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کاقابل فخر اثاثہ تھے۔

رانا محمد منیر (مرحوم) اپنے علاقے وہاڑی میں تحریک منہاج القرآن کی شناخت تھے۔ رانا محمد منیر (مرحوم) کی تحریک منہاج القرآن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری، قائمقام صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب چوہدری قمر عباس دھول، افتخار قریشی ایڈووکیٹ، رائو محمد عارف رضوی، سہیل کامران ایڈووکیٹ، میاں نور احمد سہو، ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی، چوہدری اقبال یوسف، جاوید اشرف وڑائچ سمیت دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنمائوں نے رانا محمد منیر (مرحوم) کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں و کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top