تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پیغام

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پیغام

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 44 سال قبل رجوع الی القرآن اور نوجوانوں کے سینوں میں عشق مصطفیٰ ﷺ کی شمع روشن کرنے کےلئے جس سفر کا آغاز کیا گیا تھا اللہ کا کروڑ ہا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس سفر میں استقامت اور ثابت قدمی عطا کی۔ رجوع الی القرآن کے اس مشن کا سورج آج پوری دنیا میں چمک رہا ہے۔ الحمد اللہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے امت کو علوم القرآن، علوم الحدیث، سیرت النبی ﷺ، فضائل اہل بیت اطہارؑ، تکریم صحابہؓ، عقائد و فقہ، علم و امن اور اصلاح احوال کے موضوعات پر 700 سے زائد کتب اور ہزار ہا خطابات کا علمی ذخیرہ دیا گیا جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں نفوس مستفید ہو رہے ہیں اور شمع سے شمع روشن ہوتی چلی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ اتحاد امت، بین المذاہب رواداری، بین المسالک ہم آہنگی کےلئے اپنا عملی کردار ادا کیا اور اسلام کے نام پرانتہا پسندی، دہشتگردی، نفرت و تشدد کو ہوا دینے والی منفی سوچوں کا علمی رد کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ان 44 سالوں میں پاکستان میں سینکڑوں سکول، کالجز اور اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے جہاں متوسط خاندانوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات زیور علم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔

میری دعا ہے اللہ رب العزت پاکستان اور اس کے عوام کی حفاظت فرمائے اور خدمت دین اور خدمت ملک و ملت کے حوالے سے ہماری توفیقات میں اور اضافہ فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top