ڈاگ اسمعیل خیل:ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا آستانہ عالیہ چشتیہ قادریہ میں غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-1

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا آستانہ عالیہ چشتیہ قادریہ میں غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب

کانفرنس میں زیب سجادہ نشین صاحبزادہ حافظ سعید حسین القادری، صاحبزادہ علامہ نور یاسین القادری، صاحبزادہ محمد حسن قادری خصوصی طور پر شریک ہوئے

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضور غوث الاعظم کی بارگاہِ عالیہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنا، اللہ رب العزت کے اذن، اس کی رضا اور منشا کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس پر ہم سب کو اللہ رب العزت کا شکر گزار ہونا چاہیئے۔

حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کے ساتھ جڑنے کا ارادہ کرو، تو اپنے نفس اور دنیاوی خواہشات سے بالکل لاتعلق ہو جاؤ۔ دنیا کی لذتیں، مال و دولت، شہرت اور راحتیں تمہارے راستے کی رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں۔ اللہ سے تعلق اس انداز میں ہو کہ دل میں صرف اللہ کی محبت اور اس کی رضا کی طلب باقی رہے۔

انہوں نے اپنے خطاب ميں اس بات پر زور دیا کہ آج کے دور میں اپنی دینی، اخلاقی اور روحانی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ حضور غوث الاعظم کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنا سکتے ہیں اور اللہ کے قرب کے اعلیٰ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔

کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخوا چودھری عرفان یوسف، مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی امداد اللہ خان قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر، تحریک منہاج القرآن پشاور کے صدر مفتی ڈاکٹر عبد الشکور، ناظم ابو عفان، علامہ ہارون اقبال ہاشمی، حافظ بلال اعوان القادری، راشد امان، شاہد بیگ، جمشید، ارشد عزیز سمیت علماء و مشائخ، مریدین، متوسلین اور مقررین شریک ہوئے۔

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-01

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-2

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-3

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-4

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-5

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-6

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-6

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-7

Dr Hassan Qadri addressing Ghous e Azam Conference in Dag Ismail Khyal-2024-8

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top