ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی جامع مسجد دربارِ عالیہ مرشد آباد شریف پشاور میں جمعہ کے اجتماعِ میں شرکت و خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Khutba Jummah in Murshid Abad Peshawar

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی جامع مسجد دربارِ عالیہ مرشد آباد شریف پشاور میں اجتماعِ جمعہ میں شرکت و خطاب

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرشد آباد شریف پشاور کی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کا اطلاق ظاہر پر ہوتا ہے اور یہ ادا کرنا قدرے آسان ہوتا ہے۔ نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ پر عمل کرنا صاحبِ استقامت کے لیے آسان ہے، لیکن طبیعت کا بدلنا دشوار ترین عمل ہے۔ اگر کوئی مزاج کا سخت ہے تو اس مزاج میں نرمی لے آنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اسی طرح بخیل کا سخی ہو جانا، بدکار کا نیک ہو جانا اور سخت کلامی کرنے والے کا خوش اخلاق بن جانا نہایت مشکل عمل ہے۔

شریعت پر عمل کرنے سے فرض تو ادا ہو جاتا ہے، لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ شریعت کا عمل دیگر افعال کو بھی بدل دے تو نیک صحبت میں تسلسل بہت ضروری ہے۔ اولیاء کرام کی صحبت کا تسلسل باقی احوال و افعال کو بھی بدل دیتا ہے، حتیٰ کہ چوروں کو بھی قطب بنا دیتا ہے۔ صالحین کی صحبت انفرادی زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اس سے معاشرتی حسن میں اضافہ ہوتا ہے اور فرد کی عملی زندگی میں میں دوسروں کے لیے خیر بڑھنا شروع ہوجاتی ہے۔

اجتماعِ جمعہ میں حضرت خواجہ پیر بدر عالم جان سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد شریف پشاور، پیر فخرِ عالم جان، صاحبزادہ مصباح عالم جان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، سبحان اللہ خان، امجد علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور، صدام حسین صدیقی، ڈاکٹر عمران یونس سمیت دربارِ عالیہ کے مریدین، متوسلین اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔

اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل نے ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

Dr Hassan Qadri addressing Khutba Jummah in Murshid Abad Peshawar

Dr Hassan Qadri addressing Khutba Jummah in Murshid Abad Peshawar

Dr Hassan Qadri addressing Khutba Jummah in Murshid Abad Peshawar

Dr Hassan Qadri addressing Khutba Jummah in Murshid Abad Peshawar

Dr Hassan Qadri addressing Khutba Jummah in Murshid Abad Peshawar

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top