ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو

ورکرز کنونشن میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ خیبر پختونخوا چودھری عرفان یوسف، ناظمہ کے پی کے زون ارشاد اقبال اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران، رفقاء اور وابستگان نے شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل نے ورکز کنونشن میں شریک ذمہ داران کو کارکنان سے گفتگو کرتے ہوا کہا کہ آپ خوش قسمت لوگ ہیں جو اس دورِ پُرفتن میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کی دعوت، ترویج اور اشاعت میں مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوت کا اصل اسلوب یہ ہے کہ سب سے پہلے انسان اپنے آپ کو حق، سچ، نیکی اور بھلائی کی طرف مدعو کرے۔ جب انسان خود اس دعوت کو قبول کر لے اور اس کے اثرات اپنی زندگی میں محسوس کرے، تب وہ دوسروں کو بھی دعوت دینے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا عالمی مشن تجدید دین اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر مبنی ہے، اور اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اگلی نسلوں کو اس تحریک کی فکر سے آشنا کرنا ضروری ہے۔

ورکرز کنونشن کا انعقاد کوارڈینیٹر MWF حاجی خالد کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں صدر کوہاٹ حاجی اعجاز خان بنگش، سید سمیع الدین شاہ، پروفیسر ضیاء اللہ، حافظ معین الدین، ثاقب منیر، حاجی عبدالخنان، حامد اشتیاق، محترمہ ارشاد اقبال، اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر رابعہ سمیت کئی اہم شخصیات اور وابستگان شریک ہوئے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top