ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج اسلامک سنٹر جنڈ ضلع اٹک کے لیے وقف کی جانے والی اراضی کا دورہ

Dr Hassan Qadri visited the land dedicated for Minhaj Islamic Center Attock

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج اسلامک سنٹر جنڈ ضلع اٹک کے لیے وقف کی جانے والی اراضی کا ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف کے ہمراہ وزٹ کیا اور اسی حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت و گفتگو کی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلوص نیت کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول کے دین کی اشاعت اور ترویج کے لیے جو بھی کام کیا جاتا ہے، وہ اللہ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں قبول و منظور ہے۔ اللہ رب العزت اس سنٹر کو آپ سب کے اور اہلِ علاقہ کے ایمان کی حفاظت اور تقویت کا ذریعہ بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ تین اعمال ایسے ہیں جن کے اجر اور ثواب کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا: ایک صدقہ جاریہ، دوسرا علم ہے، اور تیسرا نیک اولاد۔ اگر کوئی شخص اپنی تربیت یافتہ نسل پیچھے چھوڑ جائے تو یہ صدقۂ جاریہ ہے۔ اپنی آنے والی نسلوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو خدمتِ دین، دعوتِ دین، اشاعتِ دین، اور ترویجِ دین کے کام پر لگائیں تاکہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔

تقریب میں حاجی ملک محمد حیات، حاجی ملک نور محمد، حاجی ملک محمد اسحاق، حاجی ملک محمد فاروق، ملک محمد اویس، اور عائشہ اروبا نے چیئرمین سپریم کونسل کو 3 کنال اراضی برائے اسلامک سنٹر جنڈ کے کاغذات دیے، اور عدیل ملک، ملک شعیب، اور ملک ارشد نے مسجد قطب گلشن امام حسین ڈنگی ناڑی روڈ جنڈ کے کاغذات رجسٹری دیے۔

اس موقع پر الطاف رندھاوا، رانا منظور، صدر اٹک غربی چودھری عبدالمجید، ناظم محمد عدیل ملک، ملک عبدالوحید، ملک ارشد محمود، ملک ارشد قادری، طاہر معین، عاصم مصطفوی، اویس ملک، اور عائشہ اروبا سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور مقتدر شخصیات شریک تھیں۔

Dr Hassan Qadri visited the land dedicated for Minhaj Islamic Center Attock

Dr Hassan Qadri visited the land dedicated for Minhaj Islamic Center Attock

Dr Hassan Qadri visited the land dedicated for Minhaj Islamic Center Attock

Dr Hassan Qadri visited the land dedicated for Minhaj Islamic Center Attock

Dr Hassan Qadri visited the land dedicated for Minhaj Islamic Center Attock

Dr Hassan Qadri visited the land dedicated for Minhaj Islamic Center Attock

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top