ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن میانوالی کے ذمہ داران سے ملاقات

Dr Hassan Qadri Met with member of MQi Mianwali

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن میانوالی کے ذمہ داران سے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کے ہمراہ ملاقات کی۔

چیئرمین سپریم کونسل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: "حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشادِ مبارک ہے کہ جو لوگ فساد کے دور میں اصلاح کا کام کرتے ہیں، وہ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔ آپ لوگ خوش قسمت ہیں جو دینِ اسلام کی دعوت لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے آپ کو جو عادات، اطوار، اخلاق اور منہاج دیا ہے، وہ آپ کی پہچان ہے۔ ہمیشہ اس پر قائم رہیں، اور معاشرے میں اسلام کا پیغام امن و محبت پھیلاتے رہیں۔"

ملاقات میں ضلعی صدر امیر خان نیازی، آصف علی چھبورا، ملک سلیم اعوان، لطف الرحمن خان ایڈووکیٹ، ملک عطاء اللہ، شیخ عمار، عارف رومی، مصباح اشرف اور جملہ فورمز کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

Dr Hassan Qadri Met with member of MQi Mianwali

Dr Hassan Qadri Met with member of MQi Mianwali

Dr Hassan Qadri Met with member of MQi Mianwali

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top