ڈیرہ اسماعیل خان: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پہاڑ پور میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی پہاڑ پور میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت، چیئرمین سپریم کونسل نے رحمۃ للعالمین کانفرنس کے شاندار انعقاد پر تمام ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی۔
ورکرز کنونشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ خیبر پختونخوا چودھری عرفان یوسف، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، زونل ناظمہ کے پی کے منہاج ویمن لیگ ارشاد اقبال، صدر پہاڑ پور جمشید علی قادری، عمر فاروق منہاجین، الطاف خان، ارشد الٰہی کھوکھر، مدثر اسلم، محمد آفتاب، جمال احمد مرزا، عرفان خان، محمد اویس، طاہر گُل، سعدیہ رشید سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران شریک ہوئے۔
تبصرہ