ڈیرہ اسماعیل خان: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پہاڑ پور میں منعقدہ عظیم الشان ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Rehma tul lilalmin Conferencein DI Khan

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پہاڑ پور میں منعقدہ عظیم الشان ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب، کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین کی شرکت

اپنے خطاب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضور نبی اکرم ﷺ کی ایک حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اسے اس کے والدین، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء کرام اور اہل اللہ کی صحبت انسان کے ایمان کو جلا بخشتی ہے اور محبتِ رسول ﷺ عطا کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ والدین کی نیک عادات اور اطوار بچوں میں منتقل ہوتی ہیں، اس لیے والدین خود کو عشقِ رسول ﷺ میں ڈھالیں تاکہ ان کی اولاد بھی نیک اور عاشقِ رسول بنے۔

انہوں نے کہا کہ رحمۃ للعالمین کا مفہوم صرف یہ نہیں کہ نبی اکرم ﷺ ہمارے لیے رحمت ہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ ہمیں اس رحمت کا عملی نمونہ بننا ہے۔ حضور ﷺ نے فرمایا: 'میں تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہوں'۔ ہمیں اس رحمت کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنا ہے، تاکہ ہم بھی اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے رحمت بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات ہمیں بتاتی ہیں کہ کس طرح ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آنا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: 'تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے لیے بہترین ہو'۔ یہ تعلیمات ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ ایک مومن کی حیثیت سے ہمیں اپنے خاندان اور معاشرے میں محبت اور احترام کو فروغ دینا چاہیے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ہمیشہ عفو و درگزر، صبر، اور شکرگزاری کی تعلیم دی۔ آپ ﷺ نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ ہر انسان کے ساتھ حسن سلوک کرنا ہے، چاہے وہ ہمارا دشمن ہی کیوں نہ ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: 'جو شخص تمہارے ساتھ نیکی کرے، اس کے ساتھ نیکی کرو اور جو تمہارے ساتھ برائی کرے، اس کے ساتھ بھی نیکی کرو۔

اختتام پر انہوں نے منہاج القرآن کے تمام فورمز اور تنظیمات کو عظیم الشان کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعائیہ کلمات میں کہا کہ "یا اللہ! ہم سب یہاں تیرے محبوب نبی ﷺ سے محبت اور تعلق کی بنا پر جمع ہوئے ہیں، تُو ہمارے اس اجتماع کو اہلِ پہاڑ پور کے لیے امن، سلامتی، خیر اور برکت کا سبب بنا، اور اس علاقے کی ہر پریشانی اور مصیبت ہمیشہ کے لیے ختم فرما۔ آمین ثم آمین۔

کانفرنس میں کانفرنس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ خیبر پختونخوا چودھری عرفان یوسف، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن پی اے ٹی سردار عمر دراز خان، زونل ناظمہ کے پی کے منہاج ویمن لیگ ارشاد اقبال، صدر پہاڑ پور جمشید علی قادری، عمر فاروق منہاجین، الطاف خان، ارشد الٰہی کھوکھر، مدثر اسلم، محمد آفتاب، جمال احمد مرزا، عرفان خان، محمد اویس، طاہر گُل، سعدیہ رشید، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ رمضان توقیر، صدر دار العلوم غوثیہ مفتی مقبول احمد، ریاض جمالوی، علامہ ریاض جمالوی، علامہ مست علی شاہ، شیخ الحدیث محمد فیض الرسول سمیت علماء و مشائخ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین، کارکنان، عہدیداران، وابستگان سمیت پہاڑ پور اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top