ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ادارہ جامعہ کریمیہ ڈاگ اسمعیل خیل میں تربیتی نشست سے گفتگو

Dr Hassan Qadri Visits Jamia Kareemia Dag Ismail Khyal

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ادارہ جامعہ کریمیہ ڈاگ اسمعیل خیل میں تربیتی نشست سے گفتگو

تربیتی نشست میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ کریمہ ڈاگ اسمعیل خیل الحافظ پیر سعید حسین القادری، نائب ناظم اعلیٰ خیبر پختونخواہ چودھری عرفان یوسف اور ادارہ ہذا کے مدرسین، معلمین، علمائے کرام اور طلباء کی شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علم راحت سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتب تاریخ اور ائمہ کرام کی زندگیوں کو اور ان کے اقوال کو پڑھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ علم اس وقت تک اپنا کچھ حصہ آپ کو نہیں دیتا جب تک آپ اپنا سب کچھ اس کے لیے قربان نہ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ جو وقت یہاں حصولِ علم کے لیے گزار رہے ہیں اللہ رب الازت اس کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کو علم یہ دولت اگلی نسلوں تک منتقل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا جوئی میں مشغول رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس موقع پر صاحبزادہ نور یاسین، صاحبزادہ حسن قادری، راحت شاہ قادری، حاجی اختر نعیم، سردار اویس، میاں عنصر محمود سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Dr Hassan Qadri Visits Jamia Kareemia Dag Ismail Khyal

Dr Hassan Qadri Visits Jamia Kareemia Dag Ismail Khyal

Dr Hassan Qadri Visits Jamia Kareemia Dag Ismail Khyal

Dr Hassan Qadri Visits Jamia Kareemia Dag Ismail Khyal

Dr Hassan Qadri Visits Jamia Kareemia Dag Ismail Khyal

Dr Hassan Qadri Visits Jamia Kareemia Dag Ismail Khyal

Dr Hassan Qadri Visits Jamia Kareemia Dag Ismail Khyal

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top