آپ ﷺ کے وسیلہ سے کی جانے والی دعا قبول ہوتی ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مختصر زندگی کا ہر لمحہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں بسر کریں: جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

dr hussain qadri addresses friday sermon

لاہور (18 اکتوبر 2024)صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے وسیلہ سے کی جانے والی دعائوں کو اللہ قبول کرتا ہے۔آپ ﷺ کا روضہ مبارک کائنات کا نہایت متبرک و مقدس مقام ہے۔ خوش قسمت لوگوں کو روضہ مبارک کی حاضری نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان خطا کار ہے مگر اللہ رب االعزت کی شان بے پایاں ہے، جو بھی صدق دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوتا ہے اسے معافی ملتی ہے۔ اس مختصر زندگی کو اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کےلئے صرف کریں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ ﷺ کی محبت روح اعمال اور بنیاد ایمان ہے۔ انسان کے وہ عمل بے کار ہیں جو عشق مصطفی ﷺ اور حب رسول ﷺ سے خالی ہیں۔

dr hussain qadri addresses friday sermon

dr hussain qadri addresses friday sermon

dr hussain qadri addresses friday sermon

dr hussain qadri addresses friday sermon

dr hussain qadri addresses friday sermon

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top