شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اسلم پرویز قادری کے انتقال پر اظہار افسوس

نماز جنازہ آج (منگل ) 2 بجے دوپہر فتح گڑھ کینال روڈپر ادا کی جائے گی

لاہور (21 اکتوبر 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، سینئر رہنما اور ناظم منہاج القرآن پی پی 156 عزیز بھٹی ٹائون لاہور اسلم پرویز قادری کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسلم پرویز قادری کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ اسلم پرویز قادری تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما تھے اور ہمیشہ مصطفوی مشن کے فروغ کےلئے متحرک رہے ۔اسلم پرویز قادری مرحوم نے عمر بھر نیکی اور بھلائی کے کاموں میں حصہ لیا۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے۔ ہمدرد اور نیک انسان تھے۔اسلم قادری (مرحوم) کی نماز جنازہ 22 اکتوبر (منگل) کو 2 بجے دوپہر فتح گڑھ کینال روڈپی ایس او پٹرول پمپ کے ساتھ ادا کی جائے گی۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

دریں اثنا صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور امجد حسین چوہدری، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، کیپٹن (ر) عبد المجید، شہباز بھٹی و دیگر رہنمائوں نے بھی اسلم پرویز قادری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلم پرویز قادری کی وفات ان کے اہل خانہ اور تحریک منہاج القرآن کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top