’’مذہب کے نام پر سیاست اور تشدد‘‘ بین الاقوامی کانفرنس
کانفرنس منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ہو گی، امریکہ، برطانیہ سے سکالرز شرکت کرینگے
طلبہ و طالبات کو تحقیقی موضوعات سے باخبر رکھنا ضروری ہے: رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد
لاہور (22 اکتوبر 2024) منہاج یونیورسٹی لاہور میں دو روزہ ساتویں انٹرنیشنل ورلڈ ریلجئنز کانفرنس 26 اور 27 اکتوبر 2024ء کو منعقد ہو گی۔ کانفرنس کا عنوان ’’مذہب کے نام پر سیاست اور تشدد ‘‘ ہے۔
کانفرنس میں برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، آسٹریا، سنگا پور، انڈیا، ناروے سے تعلق رکھنے والے معروف یونیورسٹیز کے سکالرز، پروفیسرز تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ، پروفیسرز، مختلف مذاہب کے رہنما، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے علاوہ طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور خرم شہزاد نے کہاکہ بین الاقامی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ کانفرنس کا مقصد طلباء، طالبات کوعلمی، تحقیقی موضوعات سے با خبر رکھنا ہے۔ پڑھے لکھے پاکستان کی تشکیل اور باشعور نوجوان نسل پروان چڑھانے کے لیے یونیورسٹی کی سطح پر بین الاقوامی دانشوروں کے مابین تبادلہ خیال ضروری ہے اور منہاج یونیورسٹی لاہور اس قومی اور ملی ضرورت کو پورا کرنے کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ 26 اور 27 اکتوبر کو ہونے والی 2 روزہ کانفرنس کا موضوع انتہائی اہم ہے۔
تبصرہ