شیخ حماد مصطفیٰ القادری کی لندن میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات

شیخ حماد مصطفیٰ القادری کی لندن میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات

لاہور (23 اکتوبر 2024) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پوتے نوجوان سکالر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے لندن میں معروف دینی سکالر مولانا ڈاکٹر طارق جمیل سے ملاقات کی۔ ان کی ملاقات لندن میں منعقدہ گلوبل پیس کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ شیخ حماد مصطفیٰ المدانی نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔

مولانا طارق جمیل نے نوجوان حماد مصطفیٰ المدنی کی کانفرنس میں مدلل گفتگو، علمی ثقاہت کی تعریف کی اور کہاکہ آپ میں شیخ الاسلام کی تربیت کا رنگ جھلک رہا ہے۔

اس موقع پر شیخ حماد مصطفیٰ نے طارق جمیل کو شیخ الاسلام کی نئی کتب، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور اپنی کتب تحفہ میں دیں اور ان کے ستائشی کلمات پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top