ایمان کی اصل عشق مصطفی ﷺ ہے: علامہ رانا محمد ادریس

حضور نبی اکرم ؐ کا ادب و تعظیم خود خالق کائنات نے قرآن میں سکھایا ہے
جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Rana Idrees Qadri Addressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul islam 2024

لاہور(25 اکتوبر2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات اقدس سے عشق و ادب کانام ہے۔ آپ ﷺ کے ادب کا حکم اللہ رب العزت کی طرف سےہے۔ سورۃ الحجرات میں اللہ تعالیٰ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ ’’ اے ایمان والو تم اپنی آوازوں کو نبی مکرم ﷺ کی آواز سے بلند مت کیا کرو ورنہ اعمال غارت ہو جائیں گے ۔علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ اگر ادب نہیں تو علم کی فراوانی بے کار ہے، یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام، اولیا اللہ اور سلف صالحین نے ادب پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی۔ اگر ہم اللہ کی نعمتوں کے حقدسر بننا چاہتے ہیں تو علم سے زیادہ ادب پر انحصار کریں۔

انہوں نے کہاکہ و الدین استاد کا ادب انسان کو فلاح اور کامیابی کے راستے پر گامزن کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سورۃ الحجرات کی تعلیم ہے کہ اپنے اندر اخلاق وکردار پیدا کریں اگر ادب، اخلاق و کردار نہیں ہے تو پھر کچھ بھی نہیں۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ سورۃ الحجرات کی ابتدائی آیات میں نبی اکرم ﷺ سے آگے بڑھنے، بلند آواز سے گفتگو کرنے اور آرام میں مخل ہونے کو زندگی بھر کے اعمال ضائع ہونے سے تعبیر کیا گیا ہے۔بلاشبہ حضور نبی کریم ﷺ کا احترام اور مقام مال ودولت، والدین، اولاد گویا ہر شے سے بڑھ کر ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا ادب و تعظیم، عزت و وقار ہمیں خود خالق کائنات نے اپنی پاک کتاب قرآن مجید میں سکھایا ہے۔بارگاہ رسالت مصطفیٰ ﷺ کے آداب کی ٹریننگ اور تربیت خود ہمارے پیدا کرنے والے رب نے دی ہے۔ دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں صرف ادب مصطفیٰ ﷺمیں ہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top