منہاج القرآن کے رہنما محمد علیم قادری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
چیئر مین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی
تحریک منہاج القرآن کے سینئر بانی رہنما حاجی محمدسلیم قادری کے جواں سالہ بیٹے محمد علیم اقبال قادری(قادری ٹریڈرز شاہ عالم مارکیٹ) کی نماز جنازہ میانی صاحب قبرستان لاہور میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نےمرحوم کی دین اسلام ،انسانیت اور تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئر مین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل نے حاجی محمدسلیم قادری، حافظ محمد وسیم، محمد عظیم اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
نماز جنازہ میں جی ایم ملک، راجہ زاہدمحمود، سردار فتح اللہ، حاجی الیاس، میاں زاہد اسلام، صوفی مقصود احمد قادری، شاہد لطیف، پروفیسر ذوالفقار علی، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، عباس نقشبندی، رانا وحید شہزاد، طیب ضیا، ملک شمیم نمبردار، الطاف حسین رندھاوا، عابد بشیر، شکیل احمد طاہر، محمد افضل نوشاہی، میاں طاہر یعقوب سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، پی پی ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
تبصرہ