ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 31 اکتوبر کو علما و مشائخ سیمینار سے خطاب کریں گے

Ulma Convention on 37 Foundation Day Minhaj Ulma Council

منہاج القرآن علما کونسل کے 37ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ’’علما و مشائخ سیمینار‘‘ 31 اکتوبر جمعرات کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہو گا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گے۔

سیمینار میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث ڈاکٹر سید ضیا اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر علامہ محمد شہزاد مجددی، صدر نظام المدارس پاکستان علامہ مفتی امداد اللہ قادری، صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان علامہ مفتی محمد زبیر فہیم، نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علما کونسل علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری، سمیت علما و مشائخ و اہم مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مرکزی ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ اشفاق چشتی نے کہا ہے کہ منہاج القرآن علما کونسل نے نوجوانوں کے دلوں میں امن، محبت، علم اور عشق مصطفی ﷺ کی شمعیں روشن کیں ہیں۔ بین المسالک رواداری وبین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں منہاج القرآن علما کونسل نے قابل تقلید کردار ادا کیا ہے۔ اسلام کی امن اور انسانیت سے محبت پر مبنی تعلیمات کو ملک کے کونے کونے تک پہنچایا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top