نیک لوگوں کی صحبت سے ایمان و کردار کی پختگی ملتی ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Dr Hassan Qadri Khutba Jummah Jamia Shaykh ul Islam

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے بہت بڑے اجتماع سے سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات اور شخصیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا عبدالقادر جیلانیؒ اپنے تلامذہ، مصاحبین اور عقیدت مندوں کی تربیت فرماتے ہوئے ہمیشہ نصیحت کرتے کہ دنیا کی خواہش کرنے والوں، اپنی پاک دامنی اور عبادت پر فخر کرنے والوں، غیبت کرنے والوں، اور نیکی کی دعوت دے کر خود عمل نہ کرنے والے منافقوں کی دوستی اور صحبت سے اللہ کی پناہ مانگو۔

انہوں نے کہا کہ اللہ والے خدمت کرواتے نہیں بلکہ خدمت کرتے ہیں۔ اولیائے اللہ کے نزدیک بسیار گوئی دل کا مرض ہے، اللہ والے بلا ضرورت کلام نہیں کرتے۔ وہ اپنی زبان، ہاتھ، پاؤں، آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ان اعضاء کو گناہوں سے بچانے کے لئے فکرمند رہتے ہیں۔ خاموش طبع اللہ کی حفاظت و رحمت میں ہوتے ہیں۔ اللہ والوں کی صحبت سے ایمان و کردار کی پختگی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ فرماتے ہیں کہ اگر ایمان و کردار کی حفاظت چاہتے ہو تو ایسے لوگوں کی صحبت میں بیٹھیں جن کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو اور جن کے دل اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت و فرمانبرداری کے جذبے سے بھرے ہوں۔ آپؒ فرماتے ہیں کہ دنیا کی لذات و خواہشات سے بھرا ہوا دل مردہ اور ایسا جسم بھوسے کی طرح ہوتا ہے اور ایسے لوگ ہی روز قیامت اللہ کی سخت گرفت میں ہوں گے۔

گناہوں سے بچنے اور دلوں کو معصیت کے زنگ سے پاک کرنے کے لئے اللہ والوں کی صحبت نسخہ اکسیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ ناقص العلم اولیائے اللہ کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایسے فتنہ پرور عناصر سے بچیں۔ اللہ کا ولی قرآن کے احکامات اور سنت و شریعت کا تارک نہیں ہو سکتا۔

Dr Hassan Qadri Khutba Jummah Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri Khutba Jummah Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri Khutba Jummah Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri Khutba Jummah Jamia Shaykh ul Islam

Dr Hassan Qadri Khutba Jummah Jamia Shaykh ul Islam

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top