لاہور: ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ - نومبر 2024
تحریک منہاج القرآن پر قائم مینارۃ السلام گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔
ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام رحمن سے کیا گیا، جس کی سعادت قاری القراء قاری خضر ذیشان قادری اور قاری محمد احمد شاہ نے حاصل کی۔ اس کے بعد معروف ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔
اس روحانی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرکزی سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے مختلف فورمز کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نقابت کے فرائض حافظ اسامہ مجید، نور العین سعیدی اور گل محمد نے انجام دیے۔
اختتام پر گوشۂ درود کے وظائف کا ورد کیا گیا، بارگاہ حضور تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔
شرکاءِ مجلس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بذریعہ ویڈیو لنک خطاب بھی سماعت کیا، جس کا موضوع "اولاد کی تربیت میں والدین کا کردار" تھا۔
اختتام پر علامہ فیاض بشیر قادری نے امت مسلمہ، ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
تبصرہ