ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز منعقد کرنے والی تنظیمات سے خصوصی ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز منعقد کرنے والی تنظیمات سے خصوصی ملاقات
نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام چھ مختلف اضلاع میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کا انعقاد کیا گیا جن میں سیکنڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی، ملاقات میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ محمد ادریس رانا، ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی، قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ احمد وحید قادری، علی حسن قادری اور عطاء المصطفے قادری شامل تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل نے ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کا اہتمام کرنے والی جملہ تنظیمات اور نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا منہاج القرآن کا معنی قرآن کا راستہ ہے اور آپ نے اس راستے کا حق ادا کرتے ہوئے قرآن مجید کی خدمت کی ہے اور عامۃ الناس کو علوم قرآنیہ سے روشناس کروایا ہے۔ ان تنظیمات میں منڈی بہاوالدین کی ضلعی اور تحصیلی تنظیم کے جملہ عہدیداران، ملکوال، پھالیہ، لالیاں، ایبٹ آباد، ننکانہ صاحب اور جڑانوالہ کی تحصیلی تنظیمات کے عہدیداران شریک ہوئے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے کامیاب ڈپلومہ منعقد کرنے والی تنظیمات کو ایوارڈز دیے۔
تبصرہ