منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، زیرِصدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، برگیڈیئر ر اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، برگیڈیئر ر عمر حیات، علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، عبدالرحمن ملک، حافظ غلام فرید شریک ہوئے جب کہ یوکے سے سید علی عباس بخاری، ڈنمارک سے بلال اُپل، جی ایم ملک، احمد نواز انجم اور سردار شاکر خان مزاری آن لائن شریک ہوئے۔
اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے کامیاب حالیہ دورہ آسٹریلیا، ملائشیا، ہانگ کانگ، جاپان، ساؤتھ کوریا پر ایشین کونسل کے جملہ منتظمین کو مبارک باد دی گئی۔
نائب ناظم اعلیٰ پلاننگ اینڈ ایگزیکیوشن بریگیڈیئر ر عمر حیات قائمہ کمیٹی کے ممبر مقرر، چئیرمین سپریم کونسل نے باضابطہ نامزدگی کا اعلان کیا، 7 ویں ورلڈ ریلیجینز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مبارک باد دی گئی۔ برطانیہ میں منعقدہ گلوبل پیس فیسٹیول میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی شرکت اور فکر انگیز خطاب پر انہیں اور برطانیہ تنظم کے ذمہ داران کو مبارک باد دی گئی۔
اجلاس میں ویژن 2025ء، ترقیاتی منصوبہ جات، اعتکاف 2025ء، سالانہ کارکردگی رپورٹس، حلقات درود و فکر سے متعلق انتظامی امور زیرِ بحث آئے۔
تبصرہ