نظم و ضبط اختیار کرنےسے زندگی میں خود اعتمادی پیداہوتی ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا آغوش کمپلیکس میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب

Dr Hussain Qadr Tarbyti session with Aghosh Complex Students 2024

لاہور (4 نومبر2024) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اچھی تعلیم و تربیت سے ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ تعلیم و تربیت اور اپنی تہذیب سے محبت ہی وہ زیور ہے جس سے آراستہ ہو کر قومیں ترقی کرسکتی ہیں۔ ایک اچھا اور مفید شہری بننے کےلئے نظم و ضبط از حد ضروری ہے۔ نظم و ضبط سے زندگی میں خود اعتمادی اور خود پر قابو پانے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ نظم و ضبط کی پابندی کے ذریعے ایک صحت مند زندگی گزارنے میں مدد ملتی ہے۔ نظم کا مطلب ہے ترتیب اور ضبط کا مطلب ہے ترتیب قائم رکھنے کا اہتمام کرنا۔ نظم و ضبط کا مطلب ہوا کہ انسانی زندگی کو کسی قاعدے اور نظام کے تحت لاکر اس نظام کو عمل میں لانا اور پھر اس کی حفاظت کرنا۔ کائنات کا سارا نظام اسی کے تحت چل رہا ہے جو افراد نظم و ضبط کو اپنا طرز زندگی بنا لیتے ہیں وہ عروج اور کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغوش کمپلیکس میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ دل میں اللہ کا نور پیدا کرنے کےلئے اپنی زبان، آنکھوں اور کانوں کو برائی سے محفوظ رکھیں۔ نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور تعلیم پر توجہ دیں۔

تقریب میں نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ رانا فیاض احمد، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال سمیت اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top