شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیر سید ڈاکٹر جمیل الرحمن کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (5 نومبر 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف روحانی پیشوا حضرت کرمانوالا شریف حضرت پیر سید محمد اسماعیل شاہ بخاریؒ کی بہو، پیر سید غضنفر علی شاہ بخاری کی والدہ محترمہ، پیر سید ڈاکٹر جمیل الرحمن کی خوشدامن بے بے جی سرکار کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بے بے جی سرکار کی رحلت ان کے اہل خانہ اور حضرت کرمانوالا شریف کے عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات اور جملہ لواحقین ،مریدین، معتقدین، وابستگان حضرت کرمانوالا شریف کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top