سٹیٹ بنک آف پاکستان کے وفد کا نظام المدراس پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ

State Bank Deligation Visit Nizam ul Madris Pakistan

لاہور (6 نومبر2024ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان کےدو رکنی وفد نے گزشتہ روز نظام المدراس پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر،ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں اسسٹنٹ چیف مینجر مقصود حسین بھٹی، جوائنٹ ڈائریکٹر شعبہ اسلامی ترقیاتی مالیات مدثر سلیم شامل تھے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے وفد نے نظام المدارس پاکستان کے نصاب میں موجود اسلامک بینکنگ سے متعلق نصاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کو اسلامک بینکنگ کے نصاب کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں شریعہ سکالر کی ضرورت و اہمیت کے حوالے سے آگاہی دینا ضروری ہے۔اس آگاہی کے لیے نظام المدا رس پاکستان سے ملحقہ مدارس میں آگاہی سیمینارز اور طلبہ کو انڈسٹری سے جوڑنے کے لیے پریکٹیکل ٹرینگنز کروائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان مدارس کے طلبہ کےلئے تربیتی سطح پر تعاون کےلئے تیار ہے ۔ ناظم الحاق و رجسٹریشن محترم اشفاق علی چشتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top