منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس

MQi CEC ijlas November 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرِصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اندرون و بیرون ملک سے ممبران نے فزیکل و آن لائن شرکت کی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا ہم اس دورِ فتن میں جی رہے ہیں جس میں سچ اور جھوٹ اس قدر گڈ مڈ ہوچکے ہیں کہ حق کی پہچان اور ایمان کی حفاظت مشکل ہوگئی ہے۔ اس دور میں ہمیں قرآن و حدیث سے راہ نمائی درکار ہے اور ہمیں حضور نبی اکرمﷺ کی سیرتِ طیبہ کا مطالعہ کرنا ہوگا تاکہ ہمیں یہ معلوم ہوسکے کہ وہ کون سے اقدامات ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے اور اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کا اہتمام کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم میں کوارڈینیشن، کمیونیکیشن اور کنسلٹیشن انتہائی ضروری ہے۔ آپ لوگ جہاں بھی جائیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ تینوں عناصر پر مکمل عمل پیرا ہیں۔ آپ لوگوں میں اخوت اور فتوت نظر آنی چاہیئے، اتفاق و اتحاد سے بڑے سے بڑا سنگ میل بھی عبور کیا جاسکتا ہے۔ اپنی آنے والی نسلوں اور نوجوان کو پیار، شفقت اور کانفڈینس دیں اس سے ان کے اندر موجود قائدانہ صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا سے منسلک ہے، انہیں سوشل میڈیا کا درست استعمال سکھانا ہوگا تاکہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے دین کی دعوت کو ملینز آف پیپلز تک پہنچائیں اور حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی تعلیمات صحیح معنوں میں عامۃ الناس تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کتاب اور خطاب ان کی صحبت اور سنگت ہے ہمیں نہ صرف ان سے سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلق پھر سے بحال کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کو اس کی عادت ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں دینِ اسلام کی فکری و نظری واضحیت ملے اور ان ایمان کی حفاظت ہوسکے۔

اجلاس میں خطبۂ استقبالیہ دیتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے آنے والے جملہ معزز ممبران کو خوش آمدید کہا اور قائدِ تحریک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو کامیاب دورۂ آسٹریلیا، ملائیشیا، فرانس، ناروے، یوکے، ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا اور جاپان پر ہاؤس کی طرف سے مُبارکبادی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو کامیاب دورۂ کے پی کے پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ امسال شہرِ اعتکاف پہلے سے مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا اور ماہِ فروری میں ملک بھر میں کُتب میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجلاس میں برگیڈیئر ر اقبال احمد خان، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، برگیڈیئر (ر) عمر حیات، سردار شاکر خان مزاری، احمد نواز انجم، محمد جواد حامد، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، محمد فاروق رانا، رانا محمد فیاض، علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی، مظہر محمود علوی، چودھر عرفان یوسف، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، حافظ محمد وقار، انجینئر ثناء اللہ خان، آفتاب احمد خان، محمد علی، امجد علی شاہ، عبدالستار منہاجین، غلام مرتضیٰ علوی، پیر اشفاق علی چشتی، سعید رضا بغدادی، پروفیسر سلیم چودھری، میاں عبدالقادر، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، حافظ غلام فرید، محمد طیب ضیاء، سرفراز احمد خان، عارف چودھری، صابر حسین نقشبندی، بابر چودھری، عبدالرحمن ملک، پروفیسر ذوالفقار علی، عمران علی ایڈووکیٹ، سردار عمر دراز خان، راؤ تاثیر، محمود الحسن جعفری، محسن شفیق، پروفسیر شاہد بشیر، میاں عنصر محمود، ڈاکٹر عمران یونس، ذیشان یوسف، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز، سدر کرامت، انیلہ الیاس ڈوگر، اُم حبیبہ اسمٰعیل، عائشہ مبشر، رافعہ عروج ملک، عائشہ شبیر دیو، ارشاد اقبال، نورین علوی سمیت ممبران سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top