آغوش آرفن کئیر ہوم کے ہونہار طالبعلم عرفان علی کا اعزاز

عرفان علی نےجامعۃالازہر مصر سے اسلامی فقہ میں گریجویشن مکمل کر لی ہے
چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی عرفان علی کو مبارکباد

Aghosh-Student-Irfan-Ali-Complete-his-Graduation-from-Jamia-Alazhar-2024-1

لاہور (10 نومبر 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیرسرپرستی قائم آغوش آرفن کئیر ہوم کے ہونہار طالبعلم عرفان علی نےجامعہ الازہر( مصر) سے اسلامی فقہ میں گریجویشن مکمل کر لی ہے۔

چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عرفان علی کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید محنت کی تلقین کی ہے۔پ روفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ آغوش آرفن کیئر ہوم کے اساتذہ کرام اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

ڈائریکٹر آغوش آرفن کیئر ہوم کرنل(ر) مبشر اقبال نے ہونہار طالبعلم عرفان علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں یتیم بچوں کی اس طرح پرورش ہو رہی ہے جیسے خوشحال گھروں کے بچے اپنے گھروں میں پرورش پاتے ہیں۔ قرآن مجید کے حکم کے مطابق ان بچوں کی خودداری کو مجروح کئے بغیران کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حفظان صحت کے اصولوں کےمطابق بچوں کی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔آغوش آرفن کیئر ہوم سے تعلیم مکمل کرنے والے بچے ڈاکٹرز، انجینئرز، بینکرز اور آرمی افسران بن کر ملک و قوم کو اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

کرنل(ر) مبشر اقبال نے کہاکہ انہی ہونہار بچوں میں سے ایک قابل فخر طالبعلم عرفان علی ہےجس نے عالم اسلام کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر سے اسلامی فقہ میں گریجویشن مکمل کی ہے ۔میں عرفان علی اور ان کے اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top