پناہ گزینوں کی مدد نصرت دین ہے: شیخ حماد مصطفیٰ القادری

برمنگھم میں منعقدہ ’’دی مرسی کانفرنس‘‘ سے خطاب

Shaykh Hammad Mustafa delivered keynote address at The Mercy Conference Birmingham

لاہور (12 نومبر 2024) نوجوان سکالر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتے شیخ حماد المصطفیٰ القادری نے برمنگھم میں’’ دی مرسی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام ہر حال میں ضرورت مندوں،کمزوروں کی مدد کی تعلیم دیتا ہے۔ آپ ﷺ کے در پر آنے والا کوئی سوالی خالی ہاتھ نہیں جاتا تھا۔صاحب حیثیت افراد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کمزروں،ناداروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی دلجوئی کرنا اس کے دکھ بانٹنا، اسے انصاف کی فراہمی میں مدد دینا اور ظلم سے بچانا بھی خدمت دین ہے۔ آپ ﷺ نے کسی درخواست کرنے والے کو خالی ہاتھ جانےنہیں دیا۔ آپ ﷺ کی سخاوت و غنا کو دیکھ کر صحابہ کرام نے مال و دولت کی بجائے آپ ﷺکی رفاقت کو ترجیح دی۔ پناگزینوں کی مدد نصرت دین ہے۔سخاوت فقط مالی مدد کا نام نہیں محبت و شفقت کا اظہار بھی سخاوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی کےلئے اسلام کے نام لیوائوں کی مدد کو شعار بنائیں۔ نامساعد حالات میں کی جانے والی مدد اللہ کے نزدیک زیادہ شرف قبولیت پاتی ہے۔ ہجرت مدینہ کے بعد مواخات اور اخوت کی عظیم اسلامی روایات قائم ہوئیں۔بے لوث سخاوت کے جذبہ کے اظہار کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ سخاوت کا حقیقی امتحان تب ہوتا ہے جب ایک شخص مالی مشکلات میں ہو لیکن پھر بھی دوسروں کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھائے۔ حضور ﷺ نے کبھی کسی درخواست کو رد نہیں کیا۔

کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شیخ حماد مصطفیٰ قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج ویمن لیگ یوکے، منہاج مسلم جنریشنز، منہاج سسٹرز اور دیگر شراکت دار تنظیمات کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مسز صفہ حماد قادری، خدیجہ اٹکنسن، انسہ حسین، سید علی عباس بخاری (صدر منہاج القرآن یوکے)، معظّم رضا، ابو آدم احمد الشیرازی، ڈاکٹر زاہد اقبال، علامہ افضال سعیدی، سیرت علی خان، غلام مرتضیٰ، محبین حسین اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ شرکائے کانفرنس نے اسلام کے محبت و مودت والے تشخص اور مصطفوی تعلیمات کو فروغ دینے پر منہاج القرآن اور اس سے وابستہ سکالرز کے دعوتی کردار کو بے حد سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top