ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جمعہ کو بھمبھر میں سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے

ہفتہ کو راولپنڈی ورکرز کنوشن، اتوار کو تلہ گنگ میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کریں گے

Dr Hussain Qadri will address seerat un nabi conference bhimber

لاہور (13 نومبر2024) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تین روزہ تنظیمی دورے پر 15 نومبر( جمعۃ المبارک) کو بھمبھر، راولپنڈی اور تلہ گنگ کےلئے روانہ ہوں گے۔

پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری 15نومبر (جمعہ)کو بھمبر میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 16 نومبر ہفتہ کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن اور17 نومبر اتوار کو تلہ گنگ میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے دورے میں راولپنڈی، بھمبر اور تلہ گنگ کے تنظیمی عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top