پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے بھمبر آزاد کشمیر کے تنظیمی ذمہ داران کی ملاقات
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے بھمبر آزاد کشمیر کے تنظیمی ذمہ داران نے ملاقات کی۔
انہوں نے گفتگو کے دوران فرمایا کہ اللہ والے اپنے عمل اور کردار سے لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کرتے ہیں۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نہ صرف اس صدی کے مجدد ہیں بلکہ ہم سب کے لیے اللہ رب العزت کی نعمت ہیں۔ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے اور ان کا پیغام ہر فرد اور ہر علاقے تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ تحریک منہاج القرآن کا یہ قافلہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ مزید پھلے پھولے اور آگے بڑھتا رہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تنظیمی ذمہ داران کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ایثار اور محبت کے جذبات سے کام کریں، کیونکہ جہاں ایثار ہوتا ہے، اللہ وہاں اپنی برکتیں نازل فرماتا ہے۔
اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ جمیل احمد زاہد، پروفیسر عتیق احمد طاہر، ڈاکٹر امجد اقبال، سہیل مجید، زونل ناظمہ منہاج ویمن لیگ رافعہ عروج ملک سمیت تحریک منہاج القرآن ضلع بھمبر کے ایگزیکٹو ممبران اور تمام فورمز کے تحصیلی ذمہ داران موجود تھے۔
تبصرہ