پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ

Dr Hussain Qadri Visit DHQ Bhimber AJK

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود کے زیرِاہتمام چلنے والے چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔

جنرل سیکرٹری کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود، چودھری عتیق الرحمن برسالوی، اور ایڈمنسٹریٹر چنار فری ڈائیلاسز سنٹر عمران احمد نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مرکز کا تفصیلی دورہ کروایا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت سہولیات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کی انتظامیہ کو شاندار خدمات پر مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ رب العزت آپ کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان میں مزید برکت عطا کرے۔ یہ سنٹر دکھی انسانیت کی خدمت کا عظیم فریضہ انجام دے رہا ہے۔ جو کوئی کسی مسلمان کی تکلیف دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی مشکلات آسان کرے گا۔

ایڈمنسٹریٹر عمران احمد نے بتایا کہ یہ سنٹر 2008 سے صاحبِ استطاعت افراد کے تعاون سے ضرورت مندوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس وقت سنٹر میں 33 ڈائیلاسز مشینیں کام کر رہی ہیں، اور مریضوں کو گھر سے ریسکیو کرنے، علاج کے بعد واپس پہنچانے تک تمام خدمات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ آزاد کشمیر کا واحد ادارہ ہے جو تینوں اضلاع میں ڈائیلاسز سنٹرز کے ذریعے خدمات انجام دے رہا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام ہمیں خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ قرآن اور سنت کی تعلیمات کی روشنی میں دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ اس عظیم مشن کو جاری رکھنے کے لیے تمام طبقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، محمد اقبال مصطفوی، علامہ جمیل احمد زاہد، قمر مجید، ڈاکٹر امجد اقبال، اور تحریک منہاج القرآن بھمبر کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Dr Hussain Qadri Visit DHQ Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Visit DHQ Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Visit DHQ Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Visit DHQ Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Visit DHQ Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Visit DHQ Bhimber AJK

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top