پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر میں یوتھ سمٹ میں شرکت اور خطاب

Dr Hussain Qadri Participate Youth Summit 2024 Bhimber AJK

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہورکے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر میں یوتھ سمٹ(Youth Summit) 2024ء میں خصوصی شرکت اور خطاب

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: اسلامی تعلیمات اور دینی رجحانات سے بے رغبتی رکھنے والے افراد نہ صرف خود گمراہ ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں دوسرے لوگوں کے ایمان کو بھی خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں، ایسے طبقے سے بچ کے رہنا چاہیے۔ یہ لوگ ایمان پر ایسے حملہ آور ہوتے ہیں کہ ہماری مسلمانیت کو چیلنج کرتے ہیں۔ یہ لوگ سائنس، تعلیم اور ترقی پسند ہونے کی آڑ میں کہتے ہیں کہ مذہب ہمیں ترقی نہیں کرنے دیتا، مذہب ہمارے پاؤں کی زنجیر ہے، پھر مغرب کی مثال دیتے ہیں کہ وہ مذہب سے آزاد ہونے کی وجہ سے کتنی ترقی کر گئے ہیں۔ اس سے کنفیوز ہوکر ہمارے نوجوان اپنے مذہب اور مذہبی زندگی کے بارے میں سوال اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔

اس طرح کے طبقے کی پہچان کرنا ناگزیر عمل ہے تاکہ اپنا اور لوگوں کا ایمان محفوظ کیا جاسکے۔ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن مجید کی تلاوت کریں، اس کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں، سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پڑھنے کی عادت اپنائیں تاکہ ہم قرآن اور صاحبِ قرآن سے خدا تعالی کے وجود کے ثبوت لے سکیں۔ اسلام ہی وہ دین ہے جو ہمیں خدا کے وجود پر مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ خدا کے وجود کو ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص قوانین کو غلط استعمال کرے تو اس غلط استعمال کرنے والے کو برا کہا جائے گا نہ کہ قانون کو۔ اسی طرح اگر کوئی شخص جو خود کو مسلمان کہے، اس کے غلط رویے کی وجہ سے اسلام غلط نہیں ہو جائے گا بلکہ اس کا رویہ غلط ہوگا۔ اس کے رویے کی وجہ سے دین سے دوری نہ اختیار کی جائے، بلکہ دین کا صحیح فہم لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج پیسہ کمانے کی دوڑ میں ہم اپنے مقصدِ حیات سے دور ہو گئے ہیں، بطور مسلمان ہمارا مقصدِ حیات کیا ہے یہ ہم بھول چکے ہیں۔ ہم نے ضروریاتِ زندگی کو ایمان پر ترجیح دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لٹریچر کے 40 ہزار سالہ تاریخ میں خدا، وحدانیت اور تصوف کا تصور آپ کو ہر جگہ نظر آئے گا۔ اپنے آپ کو تعلیم قرآن اور علومِ قرآن سے وابستہ کریں۔ اپنی تعلیمی زندگی میں دین پر عمل پیرا رہیں گے، حلال و حرام کی تمیز رکھیں گے، خدا خوفی اور حیاء پیدا کریں، قرآن سے اپنا تعلق مضبوط رکھیں، آقا کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اَحادیث کا مطالعہ کریں، ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کریں جن سے اللہ کا پتہ ملتا ہے اور ایمان کو جِلا نصیب ہوتی ہے۔ اللہ کریم آپ کو کشمیر، پاکستان، آپ کے والدین اور امت مسلمہ کے لیے فخر بنائے۔

کالج میں آمد کے موقع پر کالج کےپرنسپل نے دیگر سٹاف ممبران کے ہمراہ ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنی کتب کے سیٹ کا تحفہ کالج لائبریری کے لیے پرنسپل کو بطور تحفہ دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو کالج کی طرف سے یادگاری سوینئر پیش کیا گیا۔

یوتھ سمٹ میں پرنسپل پروفیسر انصار حسین مرزا، وائس پرنسپل پروفیسر انصر محمود، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، پروفیسر طارق نعیمی، پروفیسر ناہید احمد عاطف، پروفیسر محمد ہارون الیاس سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Dr Hussain Qadri Participate Youth Summit 2024 Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Participate Youth Summit 2024 Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Participate Youth Summit 2024 Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Participate Youth Summit 2024 Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Participate Youth Summit 2024 Bhimber AJK

Dr Hussain Qadri Participate Youth Summit 2024 Bhimber AJK

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top